جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس وائرس کی مختلف اقسام کو کلیڈ II اے اور کلیڈII بی کے نئے ناموں سے موسوم کیا ہے جن میں سے کلیڈ II بی سال 2022 میں پھیلنے والے ویریئنٹ کا اساسی گروپ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کے نئے نام کو فوری استعمال میں لانے کی تجویز دی ہے۔ WHO gives new name to the variants of monkeypox
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تشکیل کردہ عالمی ماہرین کے ایک گروپ نے نئے ناموں پر حتمی فیصلہ کیا۔ ماہرین نے وسطی افریقہ میں کانگو بیسن کے سابقہ ویریئنٹ کو کلیڈ I اور سابق مغربی افریقی ویریئنٹ کو کلیڈ II کا نام دیا۔ بعد میں اس وائرس میں دو ذیلی قسمی شامل کی گئی ہیں، کلیڈ II اے اور کلیڈ IIبی۔ ان میں سے کلیڈ IIبی سال 2022 میں پھیلنے والے ویریئنٹ کا بنیادی گروپ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ نئے ناموں کو فوری طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔