اردو

urdu

ETV Bharat / international

White House On Biden's Home امریکی صدر جو بائیڈن کے گرد شکنجہ مزید تنگ

اوباما دور کی خفیہ دستاویزات کو لیکر جو بائئڈن کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں، ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے گھر آنے والوں کی فہرست طلبکر لی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ڈیلاویئر میں گھر سے کلاسیفائیڈ دستاویزات ملنے کی تصدیق کی تھی

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 17, 2023, 6:27 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے اوباما دور کی خفیہ دستاویزات درد سر بن گئیں اور ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے گھر آنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہاؤس کمیٹی کے امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے اوباما دور کی خفیہ دستاویزات درد سر بن گئیں اور ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے گھر آنے والوں کی فہرست طلب کرلی ہے۔ جس کے لیے ہاؤس کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین جیمز کومر نے وائٹ ہاؤس کو فہرست کیلیے خط لکھ دیا کہ ڈیلاویئر میں بائیڈن کے گھر جانے والوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔رپورٹ کے مطابق فہرست دیکھ کر اندازہ کیا جا سکے گا کہ حساس دستاویزات کا علم کن کن لوگوں کو تھا؟

اس حوالے سے ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں اگر یہ کاغذات پہلے سامنے آجاتے تو بائیڈن الیکشن جیت ہی نہ پاتے جب کہ ڈیمو کریٹ رہنما آصف قدیر کا کہنا ہے کہ بائیڈن اور ٹرمپ اگلے صدارتی انتخاب لڑنے جا رہے ہیں۔ اس لیے یہ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہ بھیجنے پر گزشتہ ہفتے صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

ایوان نمائندگان کے اسپیکر مک کارتھی نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے لیے الگ اور بائیڈن کے لیے الگ قانون نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے ڈیلاویئر میں گھر سے کلاسیفائیڈ دستاویزات ملنے کی تصدیق کی تھی، صدر بائیڈن نے اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو نہیں بھیجی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Biden As A Professor جو بائیڈن نے کالج میں طلبا کو پڑھائے بغیر دس لاکھ ڈالرز لیے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details