ماسکو: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا کہ یوکرین میں مغربی ملکوں کی شکست "ناگزیر" ہے۔ وہ مذاکرات کی بھیک مانگیں گے۔ روسی ایجنسی ’’اسپوتنک‘‘ نے میدویدیف کے حوالے سے کہا کہ مغرب کیف کی حمایت اس حد جاری نہیں رکھے گا کہ اس کے مفادات کو نقصان پہنچے
میدویدیف نے مزید کہا کہ اس میں کچھ وقت لگے گا اور مغربی حکام بدل جائیں گے۔ ان کے اشرافیہ تھک جائیں گے اور یوکرین پر مذاکرات اور تنازع کو روک دینے کی بھیک مانگیں گے۔ سابق روسی صدر جو پوتین کے بہت قریب جانے جاتے ہیں، نے روسی حملے کے ذریعے کیف میں حکومت کے مکمل خاتمے کی ضرورت کا اشارہ دیا تھا۔ العربیہ کے مطابق یوکرین کے جوابی حملے کے بارے میں موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئےمیدویدیف نے کہا کہ ہمیں دشمن کو روکنا چاہیے اور پھر جارحانہ کارروائی شروع کرنی چاہیے۔ آج روسی حملے کا مقصد صرف ہماری زمینوں کی آزادی اور اپنے لوگوں کا تحفظ نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا مقصد کیف میں نازی حکومت کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔