پشاور: گزشتہ سال افغانستان سے نکلنے کے بعد امریکی فوج نے جو ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان اپنے پیچھے چھوڑا تھا وہ اب شدت پسند پاکستان میں سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سماء ٹی وی کی خبر کے مطابق، خیبر پختونخواہ (کے پی) کے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔US Weapons in Afghanistan
سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، انسپکٹر جنرل آف پولیس کا یہ تبصرہ خیبر پختونخواہ کے ایک علاقے میں شدت پسندوں کے ایک مہلک حملے کے ایک دن بعد آیا ہے، جس میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ انصاری نے کہا کہ 15 اگست 2021 کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان جیلوں میں بند بہت سے دہشت گردوں کو رہا کر دیا گیا۔ سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردوں نے امریکیوں کے چھوڑے گئے جدید ترین ہتھیار اٹھا لیے اور کے پی پولیس کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔