اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین اور روس کے اناج کی ترسیل کے لیے ہم ہر ممکنہ حل کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کی جانب سے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد مختلف اقدامات سامنے آئے ہیں اور فریقین کو محفوظ اور عملی طریقوں کا تعین کرنے کے لیے یکجا ہونا کی ضرورت ہے۔
دوجارچ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ روس کی طرف سے مذکورہ معاہدے کو کالعدم قرار دینے کے لیے روانہ کردہ خط میں بحیرہ اسود میں سیر و سفر کی ضمانت کو بھی ختم کرنے کا واضح طور پر اظہار کیا ہے۔ عالمی منڈی میں یوکرینی اور روسی اناج کے مثبت اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کی طرف اشارہ کرنے والے دوجارچ نے کہا " کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوکرینی اور روسی اناج کی برآمدات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن طریقے کی تلاش جاری رکھیں گے۔ وہ اس معاملے میں پر عزم ہیں۔"