واشنگٹن: بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پال پیلوسی پر حملے کے چند گھنٹے بعد امریکی حکومت نے سکیورٹی فورسز کو ایک انتباہ جاری کیا اور انہیں چوکنا رہنے کو کہا۔ وارننگ میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خلاف تشدد ہونے کا خطرہ ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے جمعہ کو کہا کہ پنسلوانیا سے کسی شخص نے فون پر متعدد بار دھمکی دی کہ وہ کانگریس کے ایوان بالا کے ایک نامعلوم رکن کو قتل کر دے گا۔ یہی نہیں، ایک اور دھمکی میں کہا گیا کہ کانگریس کے عملے کا ہی کوئی شخص واشنگٹن میں واقع دفتر میں ہتھیار لیکر آرہا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی انتخابی عمل پر انتخابی رسہ کشی کے پیچھے یہی وجہ ہے، آئندہ انتخابات کے بعد یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ اگلے سال ایوان بالا میں ری پبلکن یا ڈیموکریٹس میں سے کس کا پلڑا بھاری ہوگا۔ کون سی پارٹی ہوگی جس کے ہاتھ میں کانگریس ہوگی؟ ریپبلکن نے خبردار کیا ہے کہ ڈیموکریٹس کے صدر جو بائیڈن پر لگام کسنے کا یہ آخری موقع ہے۔ Warning of Extremist Violence in America Ahead of Midterm Elections