اردو

urdu

Explosion in Ukraine یوکرین میں دھماکوں سے گودام کو نقصان پہنچا

By

Published : May 28, 2023, 12:43 PM IST

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں سے دو گودام کو نقصان پہنچا ہے۔ یوکرائنی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیف کے ساتھ ساتھ زائٹومیر، چرکاسی اور سومی کے علاقوں میں رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ Explosion in Kyiv

یوکرین میں دھماکوں سے گودام کو نقصان پہنچا
یوکرین میں دھماکوں سے گودام کو نقصان پہنچا

کیف:یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سلسلہ وار دھماکوں میں ایک گودام میں آگ لگ گئی جبکہ دوسرے گودام کو نقصان پہنچا۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے اتوار کے روز ایک ٹیلیگرام میں کہا کہ ہولوسوفسکی ضلع میں 700 مربع میٹر کی آگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر 1000 مربع میٹر عمارت کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور تین منزلہ عمارت کی چھت میں آگ لگ گئی ہے۔ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملے کے اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کے بیشتر حصوں میں رات بھر فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے۔ یوکرائنی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیف کے ساتھ ساتھ زائٹومیر، چرکاسی اور سومی کے علاقوں میں رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرائنی میڈیا نے آج صبح بتایا کہ زیتومیر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

وہیں روس کے بیلگوروڈ علاقے کے شیبکینو ضلع میں یوکرین کی مسلح افواج کی گولہ باری میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ علاقائی گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ "ایک شخص کی موت ہو گئی۔" وہ شہر میں ایک کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا اور حملے کے وقت باہر تھا۔ زخمیوں میں دو نابالغ اور ایک بالغ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی گولے دو بڑے اداروں کے احاطے سے ٹکرا گئے اور ان میں سے ایک میں آگ لگ گئی ، جس سے پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا۔ ہنگامی خدمات کے اہلکار علاقے کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details