اردو

urdu

ETV Bharat / international

US on Pakistan Economic Crisis امریکہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے - پاکستان امریکہ تعلقات

امریکہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مشکل معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مصروف عمل بھی ہے اور جہاں ممکن ہو وہاں ہم اپنے پاکستانی شراکت داروں کو معاونت فراہم کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 19, 2023, 10:59 PM IST

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے واقف ہیں اور اسے معاشی طور پر مستحکم پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کو یکے بعد دیگرے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ ’یہ ایک چیلنج ہے جس سے ہم واقفیت رکھتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے، ہم پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم حالت میں دیکھنا چاہتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’تاہم ان اداروں سے معاملات پاکستان کو ہی طے کرنے ہیں اور جہاں ممکن ہو وہاں ہم اپنے پاکستانی شراکت داروں کو معاونت فراہم کریں گے لیکن بہرحال یہ معاملہ پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان بات چیت پر منحصر ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Economic Downfall معاشی تنزلی کی وجوہات جاننے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

پاکستان کے ساتھ امریکہ کے مصروف عمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہماری پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اکثر تکنیکی مسائل شامل ہوتے ہیں، یہ بات چیت اکثر امریکی محکمہ خزانہ اور ہمارے پاکستانی شراکت داروں کے درمیان ہوتی ہے‘۔ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مذاکرات میں امریکہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کے میکرواکنامک استحکام پر بات کرتے ہیں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details