کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر 'توانائی کی دہشت گردی' کا سہارا لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روسی فوجیوں کو میدان جنگ میں کچھ فائدہ بھی ملتا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے توانائی کے نیٹ ورک پر روسی حملوں کے بعد 4.5 ملین لوگ بجلی کے بغیر اندھیرے میں رہ رہے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں روس نے یوکرین میں بجلی کی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حکام نے بڑے جنوبی شہر کھیرسن سے روسی فوجیوں کے انخلاء کی پیش گوئی کی ہے۔ Zelensky on Ukraine Power Supply
زیلنسکی کے مطابق، ملک کے ایک تہائی پاور اسٹیشن مبینہ طور پر گزشتہ ماہ کے دوران تباہ ہو چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے یوکرین کی حکومت کو لوگوں سے کم سے کم بجلی استعمال کرنے کی درخواست کرنی پڑی۔ صدر زیلنسکی نے جمعرات کو اپنے رات کے خطاب میں کہا ’’آج رات تقریباً 45 لاکھ صارفین کو عارضی طور پر توانائی کی کھپت سے منقطع کر دیا گیا ہے‘‘۔