ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ موسم بہار میں روس کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔ 2023 کے موسم بہار میں صدر شی جن پنگ کا یہ دور یوکرین پر روسی حملے کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد کی تاریخوں میں متوقع ہے۔ اس دورے کو چین کی طرف سے روس کے ساتھ یوکرین حملے کے حوالے سے عوامی سطح پر ایک اظہار یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس دورے کا ذکر دونوں ملکوں کے درمیان ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران سامنے آیا، جس میں صدر پوتن نے کہا 'پیارے صدر! ہم آپ کے سرکاری دورے پر ماسکو آمد کی توقع اگلے موسم بہار کے ساتھ کرتے ہیں۔ یقیناً یہ دورہ دنیا کے لیے روس اور چین کی قربت کے اظہار کا باعث بنے گا۔' Putin Invites Chinese President To Visit moscow
آٹھ منٹوں پر محیط اس ویڈیو کانفرنس کی گفتگو میں صدر پوتن نے کہا 'روس اور چین کے یہ تعلقات اس اہمیت کو بڑھاتے ہیں جو عالمی استحکام کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو مزید گہرا کرتے ہیں۔ ' صدر شی جن پنگ کی طرف سے جواب جو کہ اس کانفرنس کی مجموعی دورانیے کے ایک چوتھائی حصے پر مبنی تھا کہا گیا 'چین، روس کے ساتھ سٹرٹجک تعلقات بڑھانے کو تیار ہے۔ خصوصاً یہ صورت حال جسے دنیا میں بڑے پیمانے پر مشکل صورت حال کہا جا رہا ہے۔' واضح رہے جب سے روس نے 24 فروری سے یوکرین پر حملہ کیا ہے روس اور چین کے درمیان تعلقات لا محدود ہو گئے ہیں۔