اردو

urdu

ETV Bharat / international

PM Modi Meets Putin مودی کی پوتن سے یوکرین جنگ ختم کرنے کی اپیل اور پوتن کا جواب - بھارت اور روس کے باہمی تعلقات

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اپیل کی کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ کو ختم کرنے کے لیے پہل کریں اور جمہوریت، سفارت کاری اور بات چیت کے راستے پر چلیں۔ اس سال فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مودی اور پوتن کے درمیان یہ پہلی ذاتی ملاقات تھی۔ PM Modi Meets Putin

PM Modi appeals to Putin to end Ukraine war and Putin's response
مودی کی پوتن سے یوکرین جنگ ختم کرنے کی اپیل اور پوتن کا جواب

By

Published : Sep 17, 2022, 5:25 PM IST

سمرقند: وزیر اعظم نریندر مودی نے ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پوتن سے دو طرفہ ملاقات کی اور کئی مسائل پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم مودی نے جمعہ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے کہا کہ یوکرین جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں جانتا ہوں کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہے اور ہم نے آپ سے اس موضوع پر کئی بار فون پر بات کی ہے کہ جمہوریت اور سفارت کاری اور بات چیت یہ ساری ایسی چیزیں ہیں جو دنیا کو مدد دیتی ہیں۔ آج ہمیں اس بات پر بات کرنے کا موقع ضرور ملے گا کہ آنے والے دنوں میں ہم کس طرح امن کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں، مجھے بھی آپ کا نقطہ نظر سمجھنے کا موقع ملے گا۔ PM Modi Meets Putin

روسی صدر پوتن نے بھی مودی کا مثبت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کے حوالے سے بھارت کے موقف اور فکرمندی کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسے جلد از جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ہم آپ (بھارت) کو اس بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔

اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے یوکرین جنگ کے دوران طلباء کی واپسی میں مدد کے لیے روس اور یوکرین کی طرف توجہ دلائی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت اور روس کے باہمی تعلقات اور مختلف مسائل پر کئی مرتبہ فون پر بات کی ہے۔ہمیں خوراک، ایندھن کی حفاظت اور کھاد کے مسائل کو حل کرنے کے طریقے تلاش کرنا ہوں گے۔ میں روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے یوکرین سے ہمارے طلباء کو نکالنے میں ہماری مدد کی۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا، بھارت اور روس کے تعلقات کئی گنا بڑھ چکے ہیں، ہم ان تعلقات کو اس لیے بھی اہمیت دیتے ہیں کہ ہم ایسے دوست ہیں جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر لمحہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور پوری دنیا بھی جانتی ہے کہ بھارت کے ساتھ روس کے تعلقات اور روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کیسے رہے ہیں۔ اسی لیے دنیا کے ذہنوں میں یہ بات بھی ہے کہ ایک اٹوٹ دوستی ہے اور ذاتی طور پر میں کہتا ہوں کہ ایک طرح سے ہم دونوں کا سفر بھی اسی طرح شروع ہوا تھا۔

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مودی اور پوتن کے درمیان پہلی ذاتی ملاقات

مودی نے کہا کہ میری آپ سے پہلی ملاقات 2001 میں ہوئی تھی، جب آپ حکومت کے سربراہ تھے اور میں نے ایک ریاست کے سربراہ کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ آج 22 سال ہو گئے ہیں، ہماری دوستی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہم اس خطے کی بہتری، لوگوں کی بہتری کے لیے مسلسل مل کر کام کر رہے ہیں۔ آج شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں آپ نے ہندوستان کے لیے جو بھی جذبات کا اظہار کیا ہے، میں اس کے لیے آپ کا بہت مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج ہماری جو دوطرفہ بات چیت ہوئی، آج جو بات چیت ہوئی وہ آنے والے دنوں میں ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرے گی، اور دنیا کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے میں بھی بہت آگے جائے گی۔ مجھے اس پر مکمل اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

SCO Presidency روس اور چین نے بھارت کو اگلے سال ایس سی او کی صدارت کیلئے مبارکباد دی

PM Modi at SCO summit عالمی سپلائی چین وبا اور یوکرین تنازع سے متاثر ہوئی، مودی

صدر پوتن نے کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان اچھے تعلقات برقرار ہیں اور دونوں فریق اہم مسائل پر بین الاقوامی فورموں میں سرگرم حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم مسلسل ہم آہنگی برقرار رکھیں۔ پوتن نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کا حوالہ بھی دیا۔ پوتن نے کہا کہ تجارت خاص طور پر سپلائی کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، جیسا کہ آپ نے بھارتی مارکیٹ میں روسی کھاد کی اضافی سپلائی کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روس سے بھارت کو کھاد کی فراہمی میں آٹھ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

وہیں پوتن نے بھارت اور وزیر اعظم مودی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہفتہ کو مودی کی سالگرہ سے قبل اپنے پیارے دوست نریندر مودی کو نیک خواہشات پیش کیں۔ پوتن نے کہا کہ میں بھارت کو مبارکباد دینا چاہوں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ کل میرے پیارے دوست، آپ اپنی سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ روسی روایت کے تحت، ہم کبھی بھی پیشگی مبارکباد نہیں دیتے۔ اس لیے میں اب ایسا نہیں کر سکتا۔ روسی صدر پوتن نے کہا، لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ ہم اس کے بارے میں جانتے ہیں اور ہم آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ایک دوست ملک بھارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور آپ کی قیادت میں ہندوستان کی خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔ (یواین آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details