اردو

urdu

ETV Bharat / international

China Corona Cases چین میں کورونا کیسز میں اضافہ، امریکہ کا سفری پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ - چین میں اس وقت کورونا کے کیسز

چین میں اس وقت کورونا کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں، اس صورتحال پر متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم امریکہ چین سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔Corona Cases Spike In China

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 29, 2022, 5:22 PM IST

واشنگٹن: چین میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر امریکہ نے چین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے جبکہ جاپان، اٹلی اور ہندوستان نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا اسکریننگ لازمی قرار دے دی ہے۔ ڈان میں شائع خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت کورونا کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں، اس صورتحال پر متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویریئنٹس کے اپنے ملک میں پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔US To Require Mandatory Covid Tests

امریکی حکام نے کہا کہ وہ چین سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان ، جاپان، ملائیشیا اور اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ لازمی کردی ہے۔ چین نے معیشت کو درپیش چیلنجز اور شدید احتجاج کے بعد اپنی 'زیرو کووڈ پالیسی' تبدیل کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کے لیے عائد سخت پابندیوں میں نرمی کردی تھی جس کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ وانگ وین بِن نے کہا کہ 'اس وقت چین میں کورونا وبا کی صورتحال مجموعی طور پر قابو میں ہے۔' انہوں نے مغربی ممالک اور میڈیا پر صوتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چین میں کورونا کیسز کے اضافے کے حوالے سے مغربی میڈیا کی رپورٹنگ کو مکمل طور پر متعصب قرار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details