واشنگٹن:امریکی پاپ گلوکار آر کیلی کو خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے کے بعد 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بی بی سی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ آر اینڈ ڈی میوزیکل طرز کے 55 سالہ فنکار کو گزشتہ سال ستمبر میں نیویارک میں جنسی اسمگلنگ سے متعلق جرائم کا مجرم پایا گیا تھا۔ آر کیلی کے وکیل نے کہا تھا کہ سزا سنائے جانے کے بعد وہ آگے اپیل کریں گے۔ US Singer R Kelly Sentenced to 30 Years in Prison for Sex Abuse
US Singer R Kelly Sentenced to 30 Years in Prison for Sex Abuse: پاپ گلوکار آر کیلی کو جنسی جرائم کے الزام میں 30 سال قید کی سزا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
پاپ گلوکار آر کیلی کو خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے کے بعد 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلہ سنانے کے وقت کیلی جیل کے لباس اور کالے چشمے میں نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔ US Singer R Kelly Sentenced to 30 Years in Prison for Sex Abuse
بتایا جا رہا ہے کہ فیصلہ سنانے کے وقت کیلی جیل کے لباس اور کالے چشمے میں نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا، کوئی جواب نہیں دیا اور سر جھکائے رکھا۔ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج این ڈونیلی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آر کیلی نے سیکس کا استعمال اپنے ایک ہتھیار کے طور پر کیا، انہوں نے متاثرین کے ساتھ ایسا سلوک کیا جو ناقابل برداشت تھا اور یہ کہ متاثرین بعد میں جنسی بیماریوں کا شکار بھی ہوئے۔
عدالت میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ کیلی نے گلوکارہ عالیہ سے 1994 میں شادی کی جب وہ صرف 15 سال کی تھیں۔ تاہم، پھر سرٹیفکیٹ میں ان کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی تھی۔ ان کی شادی بعد میں منسوخ کر دی گئی اور نو سال بعد عالیہ کی ہوائی جہاز حادثے میں موت ہو گئی تھی۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: