نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج قومی دارالحکومت میں ہونے والے بھارت-امریکہ ٹو پلس ٹو سفارتی اور دفاعی وزارتی مذاکرات میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر، بلنکن دہلی میں بھارت کے ساتھ دو طرفہ سالانہ وزارتی مذاکرات میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی سفارتی سربراہی اجلاس کے لیے قومی دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ میں بھارتی فریق کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے۔
بھارت نے بلنکن اور ان کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، "امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا پرتپاک خیرمقدم جب وہ 5 ویں انڈیا-یو ایس ٹو پلس ٹو وزارتی مذاکرات کی شریک صدارت کرنے کے لیے نئی دہلی پہنچ رہے ہیں،" انھوں نے مزید کہا کہ، بلنکن کا دورہ بھارت-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید فروغ دے گا۔