اردو

urdu

ETV Bharat / international

بلنکن نے غزہ کے بحران پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی - سعودی ولی عہد سے ملاقات

Blinken met Mohammed bin Salman امریکی وزیر خارجہ غزہ جنگ میں اسرائیل کے لیے حمایت حاصل کرنے اور جنگ کو مشرق وسطیٰ میں پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے سفارتی مشن پر ہیں۔ اس مشن کے تحت انھوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

US Secretary of State Antony Blinken met with Saudi Crown Prince to discuss the Gaza crisis
US Secretary of State Antony Blinken met with Saudi Crown Prince to discuss the Gaza crisis

By UNI (United News of India)

Published : Jan 9, 2024, 11:18 AM IST

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور غزہ میں انسانی بحران اور بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ اطلاع دی۔
ملر نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ، "وزیرخارجہ انٹونی جے۔ بلنکن نے آج العلا میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی صورتحال کو فوری طور پر حل کرنے اور تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلنکن اور بن سلمان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کو روکنے سمیت علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سفارت کار نے فلسطینی ریاست کے قیام سمیت مشرق وسطیٰ کے زیادہ محفوظ اور متحد خطے کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ ملاقات غزہ میں جنگ روکنے کی کوشش کے لیے مشرق وسطیٰ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر بلنکن کے اسرائیل کے دورے سے پہلے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مالیت 60 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سعودی عرب سے قبل انٹونی بلنکن استنبول اور کریٹ میں ترک اور یونانی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد، عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور وزیر خارجہ ایمن صفادی سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد بلنکن نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن سے ملاقات کی تھی۔ بلنکن نے شیخ محمد کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ " ہم نے تنازعہ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کرنے پر پوری توجہ مرکوز کی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ، تنازعہ ختم ہونے کے بعد، خطے کے لیے زیادہ محفوظ اور زیادہ مستحکم، زیادہ پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے ضروری یقین دہانیاں اور مراعات فراہم کرنے کے لیے ہر ملک کیا کر سکتا ہے اس پر بھی بات ہوئی ہے"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details