اردو

urdu

ETV Bharat / international

Status of Jerusalem Holy Sites یروشلم میں مقدس مقامات کی ہیئت کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی اقدام ناقابل قبول، امریکہ - اسرائیل فلسطین تنازعہ

اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کے دورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکہ نے کہا کہ ہم یروشلم میں مقدس مقامات کی ہیئت کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہیں، اور یروشلم کے مقدس مقامات کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی یکطرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔ Status of Jerusalem Holy Sites

Etv Bharat
مسجد اقصیٰ

By

Published : Jan 4, 2023, 4:41 PM IST

واشنگٹن: ریاستہائے متحدہ امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے منگل کو اسرائیل کی نئی حکومت کے ایک وزیر کے مسجد الاقصیٰ کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کوئی بھی ایسا اقدام جو یروشلم کے مقدس مقامات کی ہیئت کو بدل دے وہ ناقابل قبول ہے اور امریکا مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم مقدس مقامات کی ہیئت برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم رہیں۔ Status of Jerusalem Holy Sites

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر ایتامر بین گویر کے مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کے دورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے،کرائن جین پیئر نے کہا، "امریکہ یروشلم میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے متعلق بہت واضح ہیں۔ کوئی بھی یکطرفہ اقدام جو مقدس مقامات کی ہیئت کو خطرے میں ڈالتا ہو وہ ناقابل قبول ہے اور ہم اس پر ثابت قدم اور بالکل واضح رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر ایتامر بین گویر مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں پیر کے روز سیکورٹی کے ساتھ داخل ہوئے، بین گویر ان اسرائیلی وزیروں میں سے ایک ہیں جو طویل عرصے سے مقدس مقام تک یہودیوں کی زیادہ سے زیادہ رسائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔بین گویر نے گزشتہ ہفتے بینجامن نیتن یاہو کی قیادت میں انتہائی دائیں بازو کی نئی حکومت کے حصے کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔

اسرائیلی انتہا پسند وزیر کے دورے کے بعد، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ انہیں اس عمل پر گہری تشویش ہے۔ ہمیں کسی بھی یکطرفہ اقدامات پر بھی گہری تشویش ہے جس عمل سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ہم اس کے برعکس دونوں لوگوں کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہیں حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا اور کہا کہ اسرائیلی وزیر کا مسجد الاقصیٰ کمپاؤنڈ کا دورہ خطے میں آگ کو بھڑکانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور یہ آگ پر ایندھن ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Israeli Minister in Al Aqsa Compound انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخلہ اشتعال انگیزی

Reaction on Israel Minister's Visit Jerusalem Holy Site اسرائیلی وزیر کے مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر مشرق وسطیٰ کا ردعمل

قابل ذکر ہے کہ الاقصیٰ احاطہ جو مکہ اور مدینہ کے بعد اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام میں صرف مسلمانوں کی عبادت کی اجازت ہے۔ بہت سے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کی مخالفت اور معروف ربیوں کی ممانعت کے باوجود اسرائیلی انتہائی دائیں بازو کی پارٹی اسے تبدیل کرنے اور اس جگہ پر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ اس سے مقدس مقامات کی ہیئت میں تبدیلی آسکتی ہے، کیونکہ انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی مسجد اقصیٰ کی جگہ یہودی عبادت گاہ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details