واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ریستوران میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ میامی ہیرالڈ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ پولیس کو ابھی تک زخمیوں کی صحیح تعداد اور واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ یہ واقعہ کل رات آٹھ بجے پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق شہر کی پولیس چیف ڈیلما نوئل پراٹ نے کہا کہ یہ ایک طرح کا واقعہ ہے جو ممکنہ طور سے ریستوران کے باہر میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔Ten People Injured In Us Shooting
دوسری جانب میکسیکو کی سینالووا ریاست کے دارالحکومت کلیاکان شہر میں سیکورٹی فورسز اور کارٹیل کے ارکان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کے دفاعی سکریٹری لوئس کریسنسیو سینڈوول گونزالیز نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی فورسز اور کارٹیل کے ارکان کے درمیان تصادم کے دوران حملہ آور گوزمین لوپیز کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار کر کے میکسیکو سٹی لے جایا گیا ہے۔ تصادم کے دوران تقریباً 27 افراد کو گولیاں لگیں اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔