اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan F-16 پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کا ایف-16 سسٹینمنٹ پیکج فراہم کرنے کے لیےامریکہ تیار - امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایف-16 پروگرام وسیع تر امریکا پاکستان دو طرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے، جبکہ امریکی سینیٹ نے بھی اسلام آباد کے ساتھ 45 کروڑ ڈالر کے مجوزہ معاہدے پر اعتراض نہیں کیا۔ایک روز قبل بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکا پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کا ایف-16 سسٹینمنٹ پیکج فراہم کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ 30 روز کی لازمی نوٹس مدت کے دوران سینیٹ کی جانب سے معاہدے پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔' Pakistan F-16

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 21, 2022, 3:22 PM IST

اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایف-16 پروگرام وسیع تر امریکا پاکستان دو طرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے، جبکہ امریکی سینیٹ نے بھی اسلام آباد کے ساتھ 45 کروڑ ڈالر کے مجوزہ معاہدے پر اعتراض نہیں کیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'مجوزہ فروخت پاکستان کی اپنے F-16 بیڑے کو برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردی کے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار رکھے گی۔' Pakistan F-16

امریکی افسرنے مزید کہا کہ مجوزہ فروخت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں اور مستقبل کی ہنگامی کارروائیوں کی تیاری میں امریکا اور شراکت دار افواج کے ساتھ باہمی تعاون کو برقرار رکھے گا۔ ایک روز قبل بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکا پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کا ایف-16 سسٹینمنٹ پیکج فراہم کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ 30 روز کی لازمی نوٹس مدت کے دوران سینیٹ کی جانب سے معاہدے پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔'

خیال رہے کہ 7 ستمبر کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ذریعے امریکی کانگریس کو بائیڈن انتظامیہ کے پاکستان کو فارن ملٹری سیلز (ایف ایم ایس) پروگرام کے تحت اس معاہدے کی پیشکش کے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا۔ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ مینینڈیز نے کچھ روز بعد 13 ستمبر کو سینیٹ کو بتایا اس طرح کے نوٹیفکیشن پر کانگریس کے پاس 30 روز ہیں جس کے دوران فروخت پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details