واشنگٹن: امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کا گراف نیچے آگیا ہے، 60 فیصد امریکی صدر کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں صرف چند ہفتے ہی باقی ہیں تاہم اس سے قبل ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت کا گراف نیچے آگیا ہے اور 60 فیصد امریکی ان کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ Biden's Popularity Graph Fall Down
ایک سروے میں 40 فیصد امریکی شہریوں نے ہی جو بائیڈن کی کارکردی کو سراہا اور اسے امریکہ کے مفاد میں قرار دیا ہے جب کہ 60 فیصد امریکی نے صدر کی کارکردگی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ملک کی اکثریت بڑھتی مہنگائی، معیشت اور سرحدی معاملات سے متعلق صدر بائیڈن کی پالیسیوں سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔امریکہ میں 8 نومبر کو وسط مدتی الیکشن ہوں گے جس میں 35 سینیٹرز سمیت ارکان کانگریس کا انتخاب کیا جائے گا۔