واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ پر اپنی "اندھا دھند بمباری" کی وجہ سے بین الاقوامی حمایت کھو رہا ہے۔ جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل اور حماس کی جنگ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے سے چند گھنٹے قبل غیر معمولی طور پر سخت زبان میں بات کی۔
- اسرائیل اندھا دھند بمباری سے حمایت کھو رہا ہے: بائیڈن
بائیڈن نے منگل کو فنڈ جمع کرنے کے دوران عطیہ دہندگان سے کہا کہ "اسرائیل کی سلامتی امریکہ پر ٹکی ہوئی ہے، لیکن اس وقت اس کے پاس یورپی یونین ہے، اس کے پاس یورپ ہے، اس کے پاس زیادہ تر دنیا کی حمایت حاصل ہے۔" بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ، "اسرائیل اندھا دھند بمباری سے اس حمایت کو کھونا شروع کر رہا ہے،" صدر بائیڈن نے کہا کہ، ان کے خیال میں وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سمجھتے ہیں، لیکن وہ اسرائیلی جنگی کابینہ کے بارے میں اتنا یقین نہیں رکھتے۔ اسرائیلی افواج غزہ بھر میں سزا دینے والے حملے کررہی ہے، فلسطینیوں کو گھروں میں کچل رہی ہے، جب کہ فوج ایک جارحانہ کارروائی کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔، اور حکام کے مطابق یہ جنگ ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ بائیڈن نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے فیصلوں اور اس کی قدامت پسند حکومت کے اقدامات کا معمول سے زیادہ سخت جائزہ پیش کیا۔
دریں اثنا، بائیڈن کے اعلی قومی سلامتی کے مشیر، جیک سلیوان، اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے ٹائم ٹیبل کے بارے میں براہ راست مشورہ کرنے کے لیے اس ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ صدر نے اپنے انتباہات کی تجدید بھی کی کہ اسرائیل کو اوور ری ایکشن کی وہی غلطیاں نہیں کرنی چاہئیں جو 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکہ نے کی تھیں۔ فنڈ اکٹھا کرنے کے دوران، بائیڈن نے کہا کہ جب انہوں نے نتن یاہو کو بمباری پر بین الاقوامی حمایت کے نقصان سے خبردار کیا ، تو اسرائیلی رہنما نے ذکر کیا ہے کہ امریکہ نے دوسری جنگ عظیم میں جرمنی پر " کارپیٹ بم گرائے تھے " اور جاپان پر ایٹم بم گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے یہ تمام ادارے دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم کیے گئے تھے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ، " اسرائیل ویسی ہی غلطیاں نہ کریں جو ہم نے 9/11 میں کی تھیں۔ کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہمیں افغانستان میں جنگ میں پڑنا پڑا۔ کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہمیں اتنے سارے کام کرنے پڑے جو ہم نے کیے تھے۔"
- جنگ میں بے گناہ فلسطینیوں کو کچلا جارہا ہے: بائیڈن
اس کے علاوہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران، بائیڈن نے دوبارہ وہی عوامی تنقید پیش کرنے سے گریز کیا، لیکن کہا کہ انہوں نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ "معصوم فلسطینیوں کی حفاظت اب بھی انتہائی تشویشناک ہے۔" بائیڈن نے کہا، "وہ جو اقدامات کر رہے ہیں وہ بے گناہ فلسطینی شہریوں کو زخمی ہونے، قتل کیے جانے، مارے جانے، گم ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی کوشش کے مطابق ہونا چاہیے،" بائیڈن نے مزید کہا، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ "ہم یہاں کیا کر رہے ہیں۔ " بائیڈن نے کہا کہ "ہم یہاں اسرائیل کی حمایت کرنے کے لیے آئے ہیں کیونکہ وہ ایک آزاد ملک ہے اور جس طرح حماس نے اسرائیل کے ساتھ برتاؤ کیا وہ موازنہ سے باہر ہے۔"
- نتن یاہو کو اپنی حکومت بدلنی ہوگی:بائیڈن
بائیڈن نے کہا کہ، "اسرائیل کو ایک سخت فیصلہ کرنا ہے۔ بی بی کے پاس ایک مشکل فیصلہ ہے۔ حماس سے مقابلہ کرنے کی ضرورت کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہے۔ اس کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہے۔ کوئی نہیں۔" بائیڈن نے کہا۔ لیکن انہوں نے اسرائیل کے رہنما کے بارے میں مزید کہا، "میرے خیال میں انہیں اپنی حکومت بدلنی ہوگی۔ اسرائیل میں ان کی حکومت اسے بہت مشکل بنا رہی ہے۔" بائیڈن کا اشارہ خاص طور پر انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی پارٹی کے رہنما اور نتن یاہو کے حکومتی اتحاد میں قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کی طرف تھا، جو دو ریاستی حل کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ اسرائیل سے مغربی کنارے پر دوبارہ کنٹرول قائم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بین گویر اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ کا رکن ہے تاہم وہ اسرائیل کی تین افراد پر مشتمل جنگی کابینہ کا رکن نہیں ہے۔
- بائیڈن کے بیان پر اسرائیل کا رد عمل: