اردو

urdu

ETV Bharat / international

US on Prophet Row: بی جے پی ترجمان کا بیان قابل اعتراض، امریکہ نے گستاخانہ تبصروں کی شدید مذمت کی - نپور شرما کا توہین آمیز بیان

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتے ہیں اور ہم بھارت کو انسانی حقوق و مذہبی آزادی کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔US on Prophet Row

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس

By

Published : Jun 17, 2022, 12:32 PM IST

امریکہ نے پیغمبر اسلام کے بارے میں نازیبا تبصرے US on Prophet Row کی مذمت کی لیکن ساتھ میں لیڈروں کو پارٹی سے معطل کرنے کے بی جے پی کے فیصلے کی تعریف بھی کی۔ امریکی ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم بی جے پی کے دو عہدیداروں کے قابل اعتراض تبصروں کی مذمت کرتے ہیں، لیکن ہمیں خوشی ہے کہ پارٹی نے ان تبصروں کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر بھارتی حکومت کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں اور ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔پرائس نے مزید کہا کہ ہندوستانی عوام اور امریکی عوام ایک ہی اقدار پر یقین رکھتے ہیں: انسانی وقار، انسانی احترام، مواقع کی مساوات، اور مذہب یا عقیدے کی آزادی۔ یہ کسی بھی جمہوریت میں بنیادی اقدار ہیں، اور ہم دنیا بھر میں ان کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ی بی جے پی کی ترجمان نپور شرما نے 26 مئی کو پیغمبر اسلام کے بارے میں ٹیلی ویژن پر نازیبا تبصرہ کیا۔ جس پر پوری اسلامی دنیا میں مظاہرے ہوئے۔اس تبصرہ پر عرب ریاستوں میں سفارتی احتجاج شروع ہو گیا۔ جن کے عموماً بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ عرب ممالک سے تعلقات خراب ہونے سے بچانے کے لیے بی جے پی نے نپور شرما اور نوین کمار جندال کو معطل کر دیا جس پر پیغمبر اسلام کے بارے میں اشتعال انگیز ٹویٹس کرنے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Omar Abdullah on BJP's Action against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

BJP suspends Nupur Sharma: پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی، نپور شرما پارٹی سے معطل

1990 کی دہائی کے آخر سے، امریکہ نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں کے مشترکہ مفادات ہیں، خاص طور پر بڑھتے ہوئے چین کے سامنے۔ تاہم، امریکہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ کئی بار اٹھایا ہے کیونکہ پی ایم مودی پر الزام ہے کہ وہ مسلم اقلیتوں کو نشانہ بنانے والی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details