دبئی: امریکی فوج نے ہفتے کے روز علی الصبح یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول ایک اور مقام پر حملہ کیا۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافیوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی ہے۔ حملوں کے پہلے دن جمعہ کو 28 مقامات اور 60 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم، امریکہ نے اضافی مقام ایک رڈار سائٹ پر حملہ کیا ہے۔ امریکہ کے مطابق یہ بھی سمندری ٹریفک کے لیے خطرہ ہے ۔
عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے پی سے ایک ایسے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا جس کا ابھی تک عوامی طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے جمعے کو خبردار کیا تھا کہ حوثیوں کو مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تازہ ترین حملہ اس وقت ہوا جب جمعہ کو امریکی بحریہ نے امریکی پرچم والے جہازوں کو خبردار کیا کہ وہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں یمن کے آس پاس کے علاقوں کو اگلے 72 گھنٹوں کے لیے خالی کر دیں۔ جس کے بعد امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے حوثی باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد فضائی حملے کیے گئے۔