اردو

urdu

By

Published : Nov 10, 2022, 6:06 PM IST

ETV Bharat / international

US Midterm Elections امریکہ میں وسط مدتی انتخابات، پانچ بھارتی نژاد امریکی قانون ساز کامیاب

امریکہ کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے پانچ بھارتی نژاد امریکی قانون ساز وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے بھارتی نژاد امریکیوں نے ریاستی مقننہ کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ US Midterm Elections

US Midterm Elections, 5 Indian American lawmakers elected to US House, many win from state legislatures
امریکی وسط مدتی انتخابات میں پانچ بھارتی نژاد امریکی قانون ساز کامیاب

واشنگٹن: امریکہ کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے پانچ بھارتی نژاد امریکی قانون ساز راجہ کرشنا مورتی، رو کھنہ، پرمیلا جے پال، سری تھانیدار اور ایمی بیرا نے وسط مدتی انتخابات جیت کر امریکی ایوان نمائندگان میں اپنی نشست۔ اس کے علاوہ بہت سے بھارتی نژاد امریکیوں نے ریاستی مقننہ کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔US Midterm Elections

بھارتی نژاد امریکی کاروباری اور سیاست دان سری تھانیدار، مشی گن سے کانگریس کے لیے الیکشن جیتنے والے پہلے ہندوستانی نژاد امریکی بن گئے۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار مارٹیل بیونگز کو شکست دی۔ 67 سالہ تھانیدار فی الحال مشی گن کے تیسرے ضلع کی نمائندگی کرتے ہیں۔

راجہ کرشنامورتی نے ایلی نوائے کے آٹھویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں لگاتار چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ریپبلکن کرس ڈرگس کو شکست دی۔ بھارتی نژاد امریکی رو کھنہ نے کیلیفورنیا کے 17 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں ریپبلکن کے رتیش ٹنڈن کو شکست دی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں واحد بھارتی نژاد امریکی قانون ساز پرامیلا جے پال نے واشنگٹن کے ساتویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں ریپبلکن کے کلف مون کو شکست دی۔ ایمی بیرا، جو سب سے طویل عرصے تک کانگریس کی خاتون رکن ہیں، نے کیلیفورنیا کے ساتویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں ریپبلکن تمیکا ہیملٹن کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: US Midterm Elections امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن کو ایوان نمائندگان میں اکثریت ملنے کا امکان

قابل ذکر ہے کہ راجہ کرشنامورتی، روکھنہ، پرمیلا جے پال اور ایمی بیرا بھی پچھلے ایوان کا حصہ تھے۔ بھارتی نژاد امریکیوں نے ریاستی قانون سازوں میں بھی کامیابی حاصل کی۔ جس میں میری لینڈ سے ارونا ملر نے کامیابی حاصل کی اور لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی بھارتی نژاد امریکی سیاست دان بن گئیں۔ اس کے علاوہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بھارتی نژاد امریکی باحجاب مسلم خاتون نبیلہ سید نے کامیابی حاصل کی ہے، 23 سالہ بھارتی نژاد امریکی مسلم خاتون نبیلہ سید نے ریاستہائے متحدہ میں الینوائے ریاستی مقننہ کے 51 ویں ہاؤس ڈسٹرکٹ کے لیے الیکشن جیت لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details