اردو

urdu

ETV Bharat / international

US House passes gun control bill: امریکی ایوان میں بندوق خریدنے کے لیے عمر کی حد بڑھانے کا بل منظور

بل کے مطابق اس قانون کا مقصد بندوق کی خریداری کے لیے عمر کی حد بڑھانا، بندوقوں کی اسمگلنگ کو روکنا، حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی اور ہتھیاروں کو محفوظ طریقے سے رکھنے کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ Age limit to buy guns

امریکی ایوان میں بندوق خریدنے کے لیے عمر کی حد بڑھانے کا بل منظور
امریکی ایوان میں بندوق خریدنے کے لیے عمر کی حد بڑھانے کا بل منظور

By

Published : Jun 9, 2022, 12:02 PM IST

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو (ایوان نمائندگان ) نےحالیہ دنوں میں امریکہ میں ہوئی گولی باری کے واقعات کے پیش نظر بندوق خریدنے کی عمر کی حد کو بڑھانے، حملے میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحے کو ریگولیٹ کرنے، بندوقوں کو درست جگہوں پر محفوظ رکھنے سمیت کئی دیگر اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بل پاس کیا ہے۔ purchasing age for semiautomatic centerfire rifles

ایوان نمائندگان کے اراکین نے ’پروٹیکٹنگ آوور کڈز ایکٹ‘ نامی قانون کے حق میں ووٹ دیا اور اسے منظور کر لیا۔بل کے مطابق اس قانون کا مقصد بندوق کی خریداری کے لیے عمر کی حد بڑھانا، بندوقوں کی اسمگلنگ کو روکنا، حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی اور ہتھیاروں کو محفوظ طریقے سے رکھنے کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس بل میں ہائی کیلیبر میگزین پر پابندی کو بحال کرنے اور ان کی خریداری پر عمر کی حد بڑھانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔US House passes gun control bill

یہ بھی پڑھیں :UK PM Boris Johnson wins confidence vote: بورس جانسن کی کرسی بچ گئی، تحریک عدم اعتماد جیت لی

ABOUT THE AUTHOR

...view details