اردو

urdu

ETV Bharat / international

US Government will Protect Women: امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی: بائیڈن

امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ جمعہ کے روز ایک تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے اسقاط حمل کے لیے آئینی تحفظ کو ختم کردیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ میں خواتین نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden نے عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے وہ کام کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا، ہم ریاستوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ US Government will Protect Women

امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی: بائیڈن
امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی: بائیڈن

By

Published : Jul 2, 2022, 9:52 AM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ بی بی سی نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ مسٹر بائیڈن نے یہ اعلان جون میں لاکھوں امریکی خواتین کے اسقاط حمل کے اپنے آئینی حق سے محروم ہونے کے بعد کیا ہے۔ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک صوبوں کے گورنرز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بعض صوبے اسقاط حمل کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے والی خواتین کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی حکومت ایسی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ US Government will Protect Women Travel for abortion: Biden

امریکی حکومت اسقاط حمل کے لیے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت کرے گی: بائیڈن

اگرچہ امریکہ میں اسقاط حمل کے بارے میں رائے عامہ منقسم ہے، لیکن امریکی تھنک ٹینک پیو کے ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکہ میں 61 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اسقاط حمل ہمیشہ یا زیادہ تر معاملات میں قانونی ہونا چاہیے، جب کہ 37 فیصد افراد نے اسے غیر قانونی قرار دینے کی رائے دی۔ لٹل راک، آرکنساس میں اسقاط حمل کے ایک کلینک نے عدالت کا فیصلہ آن لائن شائع ہوتے ہی مریضوں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے۔ کلینک کے عملے نے خواتین کو بلایا اور بتایا کہ انہیں دیا گیا وقت منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آرکنساس ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ٹرگر قانون نافذ ہوا اور اسقاط حمل پر فوری پابندی لگا دی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے گزشتہ جمعہ کے روز ایک تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے اسقاط حمل کے لیے آئینی تحفظ کو ختم کردیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ میں خواتین نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden نے عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے وہ کام کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا، ہم ریاستوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ Joe Biden on Abortion Verdict

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details