تل ابیب: اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا Panic on Israeli Airport جب ایک امریکی خاندان نے جہاز میں سوار ہونے کی کوشش کی جس کے سامان میں دھماکہ خیز مواد تھا۔ ٹائمس آف اسرائیل نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ یہ خاندان شمالی اسرائیل میں گولان کی پہاڑیوں پر گیا تھا، جہاں ان کے بچوں میں سے ایک کو گولے کا ایک ٹکڑا ملا۔ حکام نے پلاسٹک کے تھیلے میں لپٹے زنگ آلود گولے کی ایک تصویر جاری کی جو توپ کے گولے کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Pope Francis on Al-Aqsa Mosque Raid: اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں، پوپ فرانسس