واشنگٹن: امریکا نے جمعرات کو ان افراد، فرموں اور جہازوں کے ایک گروپ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو تیل کی اسمگلنگ کرنے والی تنظیم سے منسلک ہیں جن کا فائدہ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ اور ایران کے پاسداران انقلاب کو ہوتا ہے۔ ایک درجن سے زائد کمپنیاں، چھ افراد اور دنیا بھر سے جبوتی سے پاناما تک 11 جہاز پابندیوں کے پیکج میں شامل ہیں۔ Iranian oil smuggling network
وزارت خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے کہا کہ وکٹر آرٹیموف، ایڈمن نفریح، روزبہ زاہدی، محمد الزین اور دیگر نے درجنوں کمپنیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا۔ یہ اقدام ستمبر میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دو چینی کمپنیوں کو نامزد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے اور وزارت خزانہ کے دفتر نے ہانگ کانگ، ایران، بھارت اور متحدہ عرب امارات میں مقیم کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندی کے باوجود ایرانی تیل کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔