یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران امریکہ کیف کو سیکیورٹی امداد کے طور پر اضافی 100 ملین ڈالر فراہم کرنے جا رہا ہے۔ New Security Aid for Kyiv امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ اطلاع دی۔ ہفتے کے روز ایک بیان میں بلنکن نے کہا کہ امریکہ سول ڈیفنس میں 100 ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرے گا جس کا مقصد ضروری سرحدی سیکیورٹی فراہم کرنے، امن و امان کو برقرار رکھنے اور حکومت کی حفاظت کے لیے یوکرین کی وزارت داخلہ کی صلاحیت اور انفراسٹرکچر کو بڑھانا ہے۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ امریکہ کیف کو انسانی امداد کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کرے گا۔ یہ یوکرین اور اس کے آس پاس کے ممالک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے کاموں کے لیے اضافی 320 ملین ڈالر بھی فراہم کرے گا۔ اس ماہ کے شروع میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 1,350 ملین ڈالر سے زیادہ کی انسانی، اقتصادی اور دفاعی امداد کی منظوری دی تھی۔
وہیں برطانیہ کی وزیرخارجہ لز ٹرس نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ یوکرین کو 20 لاکھ پاؤنڈ کی خوردنی اشیاء مہیا کرائی جائے گی ۔ یوکرین ایک ماہ سے زائد عرصے سے روسی افواج کے محاصرے میں ہے۔ یوکرین کی حکومت کی براہ راست درخواست کے جواب میں یہ اعلان کیا گیا۔ برطانیہ یوکرین کو تیزی سے خشک خوردنی اشیاء، ڈبہ بند خوراک اور پانی یوکرین کو دستیاب کرا رہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 ٹرک سامان سڑک اور ریل کے ذریعے یوکرین بھیجا جائے گا۔ اندازے کے مطابق یوکرین کے مختلف حصوں میں اس وقت ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اصل تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔