واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے لیے مزید 450 ملین ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ Military Aid for Ukraine یہ چار ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ایچ ایم اے آر ایس) پر مشتمل ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکہ کے اس فیصلے پر صدر جو بائیڈن اور اس کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
زیلنسکی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ اضافی ایچ ایم اے آر ایس سمیت امریکہ کی حمایت حاصل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے اور ان مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم یوکرین کی سرزمین کو روسی جارحیت پسندوں سے آزاد کرائیں گے۔امریکی محکمہ دفاع نے جمعرات کو کہا کہ اس نے یوکرین کی لڑائی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صدر کی جانب سے 450 ملین ڈالر تک کی سکیورٹی امداد کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: