اردو

urdu

ETV Bharat / international

US Israel Joint Declaration: ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط - امریکہ کا ایران مخالف موقف

امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپڈ Yair Lapid کی یروشلم میں ملاقات کے دوران ایک مشترکہ اعلامیہ US Israel Joint Declaration پر دستخط کرکے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عزم کیا گیا ہے۔ دستخط کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، بائیڈن اور لاپڈ نے امریکہ۔اسرائیل تعلقات کے لیے اپنی حمایت اور ایران کی طرف سے سمجھے جانے والے خطرے کی بات کی۔

US and Israel sign declaration to stop Iranian nukes
امریکا اور اسرائیل کا ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط

By

Published : Jul 14, 2022, 7:08 PM IST

Updated : Jul 14, 2022, 7:29 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ Yair Lapid نے ایک مشترکہ اعلامیہ US Israel Joint Declaration میں ایران مخالف موقف کا اعادہ کیا جس میں تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عزم کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے کے دوسرے دن جمعرات کی صبح مغربی یروشلم میں ملاقات کے بعد اس اعلامیے پر دستخط کیے۔ ایران مخالف جوہری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے پاس دستیاب قومی طاقت کے تمام عناصر کو استعمال کرے گا تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی صلاحیت سے روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ اعلامیہ میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد جاری رکھنے کا عہد بھی کیا گیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کا ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط

بائیڈن اور لاپڈ کے درمیان ملاقات ختم ہونے کے بعد، اسرائیلی وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں نے ایرانی خطرے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ کوئی جوہری ایران نہیں ہوگا۔ اس دوران بائیڈن نے کہا کہ سفارت کاری ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین طریقہ ہے، لیکن یہ اعلامیہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت ہے۔ واضح رہے کہ بائیڈن 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد خطے کے اپنے پہلے دورے پر بدھ کو اسرائیل پہنچے تھے۔ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت کئی مہینوں سے تعطل کا شکار ہیں، تہران اور واشنگٹن تعطل کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔

Last Updated : Jul 14, 2022, 7:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details