واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کو روس سے بات چیت شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صدر پوتن کے اقتدار سے ہٹنے تک مذاکرات سے کام چلانے کی کوشش کرے۔ امریکہ جو دنیا بھر میں اپنے دہرے معیار اور پالیسیوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے اس کی ایک اور مثال روس یوکرین جنگ کے دوران سامنے آئی ہے جہاں بظاہر وہ روس کے خلاف مزاحمت پر یوکرین کی حوصلہ افزائی کرتا نظر آتا ہے لیکن اندرون خانہ وہ یوکرین کو حریف صدر ولادیمیر پوتن سے مذاکرات کا مشورہ بھی دے رہا ہے۔Russia Ukraine War
اے آر وائی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ یہ سب کچھ اس لیے کر رہا ہے کہ اسے اور یورپ کو سردیوں کے موسم میں ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور وہ اس دلدل سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے جس میں وہ دھنستا چلا جا رہا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اندرون خانہ ملاقاتوں میں یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صدر پوتن کے اقتدار سے ہٹنے تک مذاکرات سے کام چلانے کی کوشش کریں۔