اردو

urdu

US Adds Chinese Companies امریکا نے اکتیس چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا

امریکی محکمہ تجارت نے 31 چینی کمپنیوں اور اداروں کو اپنی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا ہے۔ US Adds Chinese Companies

By

Published : Oct 8, 2022, 7:36 AM IST

Published : Oct 8, 2022, 7:36 AM IST

امریکا نے اکتیس چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا
امریکا نے اکتیس چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ تجارت نے 31 چینی کمپنیوں اور اداروں کو اپنی غیر تصدیق شدہ برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیا ہے۔ امریکی وفاقی رجسٹری نوٹس کے مطابق چینی کمپنیوں کو اپنی اقتصادی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی جانب یہ پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ Chinese companies Adds to export control list

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی ان کمپنیوں کی صداقت کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے کیونکہ امریکی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہونے کی وجہ سے تفتیش تسلی بخش طریقے سے مکمل نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: US Reinstates Tariff Exemptions: امریکہ نے 352 چینی مصنوعات کو دوبارہ درآمدی رعایت میں رکھا

جن چینی کمپنیوں کو امریکہ نے کنٹرول لسٹ میں شامل کیا ہے ان میں یانگتزی میموری ٹکنالوجی کارپوریشن لمٹیڈ، ووشی بائیولائیولوجکس،شنگھائی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details