اسلام آباد: پاکستان سیاسی بحران مزید سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ سابق عمران خان کی القادر ٹرسٹ معاملے میں گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور آتشزنی کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔ اسی درمیان پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے تمام کیسز کی سمایت اسلام آباد میں واقع پولیس لائن ہیڈ کوارٹرمیں یوگی۔نیو گیسٹ ہاوس پولیس لائن کو عدالت میں تبدیل کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کئی ملکوں کی جانب سے سفری ایڈوائزری
ذرائع کے مطابق سابق عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائے نیو گیسٹ ہاوس پولیس لائن ہی میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری طرف امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا اور یورپی یونین نے اپنے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کرنے کے لئے سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں یورپی شہریوں کو پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پش نظر شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین شہری پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔