اردو

urdu

ETV Bharat / international

Attack on Azerbaijan Embassy اقوام متحدہ نے ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی - ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملہ

تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر ہوئے حملے کی اقوام متحدہ نے مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح افراد کے حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا۔ UN on Azerbaijan Embassy Attack

اقوام متحدہ نے ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی
اقوام متحدہ نے ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی

By

Published : Jan 28, 2023, 9:56 AM IST

تہران: اقوام متحدہ نے تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر ہوئے مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔ نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ’’ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، جس میں مبینہ طور پر ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارتی مشنوں پر حملے سختی سے ممنوع ہیں۔ انہوں نے تمام ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ممالک میں سفارتی مشنوں کو کسی بھی قسم کی مداخلت یا نقصان کو روکنے کے لیے تمام مناسب اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا۔ وہیں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ جمعہ کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تہران میں پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور حملے کے پیچھے کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے پولیس چیف کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ مشتبہ شخص دو کمسن بچوں کے ساتھ سفارت خانے میں داخل ہوا تھا اور ممکن ہے کہ وہ ذاتی مسائل سے متاثر ہو۔ وہیں ترک وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر اس حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے متاثرہ کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details