اردو

urdu

ETV Bharat / international

مUnited Arab Emirates:متحدہ عرب امارات 5 شہر دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل - متحدہ عرب امارات کے 5 شہر محفوط شہروں میں شامل

جرمن انٹرنیشنز فاؤنڈیشن نے پسندیدہ ترین ممالک کے حوالے سے 2022 کے دوران رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کیا جس میں شامل 94 فیصد تارکین وطن نے کہا کہ امارات ان کی نظر میں محفوظ ترین ملک ہے۔اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محفوظ ترین ملک کے حوالے سے اب تک رائے عامہ کے جتنے بھی جائزے ریکارڈ پر آئے ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ 81 فیصد تارکین وطن نے کسی ایک ملک کو محفوظ ترین قرار دیا تھا۔ United Arab Emirates, 5 cities among the safest cities in the world

متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات

By

Published : Aug 25, 2022, 8:52 AM IST

دنیا میں رہائش کے لحاظ سے محفوظ ترین شہروں میں متحدہ عرب امارات (یو ای اے) کے پانچ شامل ہیں،بین الاقوامی ویب سائٹ نومبیو نے دنیا کے محفوظ ترین 10 شہروں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے 5 شہر شامل ہیں۔نومبیو نے یہ درجہ بندی اقتصادی، سماجی اور سلامتی شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کی ہے۔

United Arab Emirates, 5 cities among the safest cities in the world

ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ ریاست دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ ابوظبی دوسرے، عجمان ساتویں، شارجہ 8 ویں اور دبئی نویں نمبر پر ہے۔

جرمن انٹرنیشنز فاؤنڈیشن نے پسندیدہ ترین ممالک کے حوالے سے 2022 کے دوران رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کیا جس میں شامل 94 فیصد تارکین وطن نے کہا کہ امارات ان کی نظر میں محفوظ ترین ملک ہے۔اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محفوظ ترین ملک کے حوالے سے اب تک رائے عامہ کے جتنے بھی جائزے ریکارڈ پر آئے ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ 81 فیصد تارکین وطن نے کسی ایک ملک کو محفوظ ترین قرار دیا تھا۔

بین االاقوامی مسابقت کے حوالے سے بھی متحدہ عرب امارات سماجی امن و استحکام سے متعلق کئی بین الاقوامی گراف میں سرفہرست آچکا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ گزشتہ سال بین الاقوامی مسابقت کے حوالے سے سالانہ جائزے میں امارات کو انفارمیشن سیکیورٹی گراف میں پوری دنیا میں پہلے نمبر پر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan Elected as UAE President: ولی عہد شیخ محمد بن زائد متحدہ عرب امارات کے صدر مقرر

متحدہ عرب امارات سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات، امن و امان اور معیار زندگی کے حوالے سے عالمی رپورٹوں اور گراف میں پہلی پوزیشن ریکارڈ کرا رہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details