مدینہ منورہ : حکومت ہند اور مملکتِ سعودی عربیہ کے مابین انتہائی خوشگوار اور خیر سگائی ماحول میں حج 2024 کے معاہدے کے بعد ہندوستان میں اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی حج کے انتظامی امور میں ہر سطح پر شفافیت لانے اور ہندوستانی حُجاج کو بہتر اور بروقت سہولیات کی یقینی فراہمی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت و راہنمائی کرتے ہوئے آج جدہ سے بزریعہ میٹرو ٹرین مدینہ منورہ پہنچیں ۔
آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق وفد میں شامل حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ۔ ای ۔ او ۔ لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن پر مدینہ میں مقیم ہندوستانیوں اور زائرین نے انتہائی گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے سیلفی فوٹو اور ویڈیو گرافی کی۔ مرکزی وزیرِ نے بھی وہاں موجود تمام لوگوں کی محبتوں کا بلند اخلاقی کے ساتھ شکریہ ادا کر کیا۔
اسمرتی ایرانی نے سب سے پہلے مسجدِ نبویؐ کی زیارت کی۔ یہاں ہندوستانی زائرین نے زبردست خوشی اور ولولے کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی وزیر اُحد کی پہاڑیوں پر گئیں جہاں دنیا کے تمام ملکوں کے زائرین نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے آپ کے ساتھ فوٹو کھینچوائے۔ مسجد نبوی کے بعد ایرانی مسجد قبا گئیں یہاں آبِ زم زم نوش کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سُہیل اعجاز خان نے وزیر موصوفہ کو تینوں مقدس مقامات کی تاریخ سے آگاہ کرایا۔
ایرانی نے ہر مقام پر حجاج کی بہتری کے لیے انتہائی باریک بینی اور دلچسپی سے جائزہ لیا۔ حتیٰ اُن ہوٹلوں کا بھی سرسری جائزہ لیا جہاں حجاج قیام فرماتے ہیں۔ ایرانی ہندوستان کی پہلی غیر مسلم خاتون وزیر ہیں جنھوں نے مدینہ کا دورہ کیا مسجدِ نبوی، اُحد کی پہاڑیوں اور مسجد قبا گئیں۔