اردو

urdu

Firing In Pakistan پاکستان میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار کی موت

By

Published : Aug 16, 2022, 10:03 PM IST

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے آج صوبے کے ضلع ٹینک کے علاقے کوٹ اعظم میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی حفاظت کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔Firing In Pakistan

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی) میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ یہ پولیس اہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔ پولیس حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔Firing In Pakistan

ایک سینئر پولیس افسر اصغر خان نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے آج صوبے کے ضلع ٹینک کے علاقے کوٹ اعظم میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کی حفاظت کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ضلع میں 10 روزہ پولیو ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی دوا پلائی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل کی صحت کے دشمنوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ پولیو ٹیم پر حملے کے واقعے میں ملوث ہیں وہ ملک کے بچوں کو اس بیماری سے معذور بنانا چاہتے ہیں۔ نوجوان نسل کے خلاف ایسے ایجنڈے اور مذموم عزائم کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، یہ تمام کیسز خیبرپختونخوا سے سامنے آئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ دنیا کے دو پولیو کے شکار ممالک میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Firing In Pakistan: پاکستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں نو افراد ہلاک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details