لیلونگوے:اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے ہیضے کی وبا سے لڑنے والے ملاوی کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی زندگی بچانے والی ادویات اور طبی آلات بھیجے ہیں۔
صحت کی سہولیات اور کمیونٹیز کی مدد کے لیے ایکیوٹ واٹر ڈائریا (اے ڈبلیو ڈی) کٹس، ہائی پرفارمنس ٹینٹ، کمپاؤنڈ سوڈیم لییکٹیٹ، ڈوکسی سائکلین، پیراسیٹامول اور کینولز سمیت زندگی بچانے والی تمام اشیاء جمعہ کو ملاوی پہنچیں۔
ملک بھر میں ہیضے کے پھیلنے اور اموات میں مسلسل اضافے کے بعد ملاوی حکومت نے پیر کو سرکاری اور نجی شعبوں نیز بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل کی۔
یونیسیف کی طرف سے جمعہ کو ملاوی کے دارالحکومت لیلونگوے میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی شہری تحفظ اور انسانی امداد کے آپریشن (ای سی ایچ او) سے ملنے والی حمایت ملاوی حکومت کو ہیضے کی وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد فراہم کرے گی۔