اردو

urdu

ETV Bharat / international

UNGA on Golan Heights اسرائیل شامی گولان پہاڑیوں سے اپنا قبضہ واپس لے، اقوام متحدہ - جنرل اسمبلی کا اسرائیل سے مطالبہ

اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ میں شام سے گولان کی پہاڑیوں کے کچھ حصوں کو اپنے قبضے میں لیکر 1981 میں اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ انضمام کے فوراً بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 497 منظور کی تھی۔ UNGA on Golan Heights

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 1, 2022, 6:30 PM IST

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے سلامتی کونسل کی 1981 کی قرارداد 497 کی تعمیل نہیں کی ہے، اس لیے کونسل اسرائیل سے مقبوضہ شام کی گولان پہاڑیوں پر اپنے قوانین، دائرہ اختیار اور انتظامیہ کو قبضے والی شامی گولان ہائٹس میں نافذ کرنے کے اپنے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے حق میں 92، مخالفت میں نو ووٹ ڈالے گئے۔ UNGA on Golan Heights

سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد 497 میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی گولان کی پہاڑیوں کو اپنی سرزمین میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ بدھ کی قرارداد ایک بار پھر اس بات کا تعین کرتی ہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر مسلسل قبضہ اور اس کا اصل حصول خطے میں ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کا فیصلہ واپس لینے کی بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں: گولان کی پہاڑی پر یوروپی یونین کا موقف برقرار

قرارداد میں تمام متعلقہ فریقوں اور پوری عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن عمل کی بحالی اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری کوششیں کریں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ میں شام سے گولان کی پہاڑیوں کے کچھ حصوں کو اپنے قبضے میں لیکر 1981 میں اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ انضمام کے فوراً بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 497 منظور کی تھی۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details