خرطوم: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے وولکر پرتھیس نے پیر کو کہا کہ وہ ناکام جنگ بندی اور بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے درمیان سوڈان سے اپنے کچھ عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکالیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے پہلے سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورس (آراے ایف) کے درمیان جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو اقوام متحدہ کی ثالثی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا صرف "جزوی طور پر" احترام کیا گیا۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وولکر پرتھیس نے کہا، "ہمیں اپنے کچھ ملازمین، غیر ضروری ملازمین اور ان کے رشتہ داروں کو نکالنا ہوگا۔ پرتھیس سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں تشدد کے باعث اب تک 180 سے زائد افراد ہلاک اور 1800 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Sudan Violence سوڈان میں فائرنگ سے سعودی عرب کے ایک مسافر طیارے کو نقصان پہنچا