اقوام متحدہ (یو این) کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سری لنکا میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن کے حصول میں کولمبو (سری لنکا) کے لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 'سکریٹری جنرل، تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور امن برقرار رکھنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ذمہ داروں سے جوابدہ ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ، سری لنکا اور اس کے عوام کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ UN Secretary General Condemns Violence in Sri Lanka
دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ سری لنکا میں حکومت کی ہموار تبدیلی کی حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے 'تمام متعلقین' سے بات چیت میں شامل ہونے کی اپیل کرتا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین صدراتی محل میں داخل ہو گئے ہیں۔ افراط زر کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، خوراک اور بنیادی ضروریات کی کمی کے ساتھ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔