اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری رہنی چاہیے۔ افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ روزا اوتن بائیوا نے افغانستان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے بتایا کہ افغانستان جو کہ زراعت پر مبنی معاشرہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی خشک سالی سے شدید متاثر ہوا ہے، اوتن بائیوا نے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملک کے لیے امدادی منصوبے کی حمایت کریں۔
اوتن بائیوا نے کہا کہ انسانی امداد کے بہت سے پروگرام ناکافی فنڈنگ کی وجہ سے ختم کر دیے گئے ہیں اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسم سرما سے قبل امداد میں فوری اضافہ کیا جانا چاہیے۔ اوتن بائیوا نے نشاندہی کی کہ خلاف ورزیوں کے باوجود طالبان انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے تنقیدیں ہو رہی ہیں۔