کیف: یوکرین کے زاپوریزہزیا علاقے میں جاری تنازعہ کے درمیان اقوام متحدہ کی نیوکلیئر مانیٹرنگ ٹیم روس کے زیر قبضہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو ایک بڑے قافلے کے ساتھ پلانٹ تک پہنچ گئی ہے۔ UN Nuclear Monitoring Team Arrive at Ukraine انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی، جو ذاتی طور پر اس مشن کی قیادت کر رہے ہیں، نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ IAEA اب وہاں ہے جہاں ان کو پہنچنا تھا۔ یہ ظاہر ہے کہ پلانٹ کی سالمیت کو اتفاقاً متعدد دفعہ پامال کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے ماہرین کا ایک گروپ پلانٹ میں ہے اور وہ صورتحال کا غیر جانبدارانہ اور تکنیکی طور پر درست جائزہ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا، میں پریشان ہوں، مجھے فکر ہے اور میں اس پلانٹ کے بارے میں اس وقت تک فکر مند رہوں گا جب تک کہ ہمارے پاس ایسی صورتحال نہ ہو جو زیادہ مستحکم ہو۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم کا سائٹ پر پہنچ کر پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے، اس کی حفاظت اور حفاظتی نظام کی فعالیت کا تعین کرنے، ملازمین کی حالت کا جائزہ لینے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کا پروگرام ہے۔ اقوام متحدہ کے چیف نیوکلیئر انسپکٹر رافیل گروسی نے نے روانگی سے پہلے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زاپوریزہزیا کے علاقے میں جاری تنازعات سے آگاہ ہیں لیکن ہم نہیں رکیں گے اور اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی نیوکلیئر مانیٹرنگ ٹیم کے راستے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: