اردو

urdu

Journalist Arshad Sharif Death Case کینیا پاکستانی صحافی ارشد کی موت کی مکمل تحقیقات کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ 'کینیا کے حکام نے کہا کہ وہ پاکستانی صحافی ارشد کی موت کی مکمل تحقیقات کریں گے۔' United Nations on Arshad Sharif case

By

Published : Oct 26, 2022, 12:52 PM IST

Published : Oct 26, 2022, 12:52 PM IST

کینیا پاکستانی صحافی ارشد کی موت کی مکمل تحقیقات کرے، اقوام متحدہ
کینیا پاکستانی صحافی ارشد کی موت کی مکمل تحقیقات کرے، اقوام متحدہ

واشنگٹن: اقوام متحدہ نے کینیا سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کی "پراسرار" موت کی مکمل تحقیقات کرے اور نتائج کو عام کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا: ’’میں نے ان کی موت کی یہ افسوسناک رپورٹ دیکھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ حالات کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے۔ کینیا کے حکام نے کہا کہ وہ صحافی کی موت کی مکمل تحقیقات کریں گے۔ United Nations on Arshad Sharif Death case

دوجارک نے تحقیقات کے نتائج کو تیزی سے شیئر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں ترجمان نیڈ پرائس نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے کینیا کی حکومت کی جانب سے مسٹر شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ صحافی کی موت کی وجہ کیا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Journalist Arshad Sharif Dies پاکستان کے مشہور صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل، اہلیہ کا دعویٰ

کینیا کے حکام نے پہلے کہا تھا کہ مسٹر شریف نیروبی کے نزدیک ایک سڑک پر کار میں بیٹھے ہوئے پولیس کی گولی لگنے سے مارے گئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک اغوا شدہ بچے کے لئے گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے، اس دوران شریف کے ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ صحافی کے اہل خانہ نے پولیس کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک صحافی نے بتایا کہ مسٹر شریف نے دبئی میں اپنے امریکی ویزا کی تجدید کی کوشش کی لیکن ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ صحافی نے کہا کہ اگر ان کے ویزے کی تجدید ہو جاتی تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details