اردو

urdu

ETV Bharat / international

UN Condemns 'Deadly Explosion' at Kabul Mosque: یو این کوآرڈینیٹر نے کابل میں مسجد پر حملے کی مذمت کی

افغانستان کے مغربی کابل میں واقع خلیفہ صاحب مسجد میں جمعہ کے روز زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار رمیز الکابروف نے اس مہلک حملے کی مذمت کی۔ UN Condemns 'Deadly Explosion' At Mosque in Kabul

اقوام متحدہ کوآرڈینیٹرنے کابل میں مسجد پر حملے کی مذمت کی
اقوام متحدہ کوآرڈینیٹرنے کابل میں مسجد پر حملے کی مذمت کی

By

Published : Apr 30, 2022, 5:34 PM IST

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار رمیز الکابروف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پر مہلک حملے کی مذمت کی ہے۔جمعہ کو کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 بتائی گئی ہے۔UN Condemns 'Deadly Explosion' At Mosque in Kabul

افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے جمعہ کو دیررات ایک بیان میں کہا، ' الکابروف حملے کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔' انہوں نے اس حملے کو افغانستان کے عوام کے لیے ایک اور تکلیف دہ دھچکا قرار دیا۔ مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، 'الکابروف تمام فریقین کو بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرنے کی یاد دلاتے ہیں اور جرائم کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔' ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں کئی افغان شہری دھماکوں میں مارے گئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہے۔ کئی حملوں میں شیعہ مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، حالانکہ سنی مساجد پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو شمالی شہر مزار شریف میں دو مسافر وین میں بم دھماکے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ جب کہ گزشتہ جمعہ کو قندوز شہر میں نماز جمعہ کے دوران سنی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details