اردو

urdu

ETV Bharat / international

Kabul Gurdwara Attack: کابل میں گوردوارہ پر حملے کی مذمت - افغانستان میں سکھوں پر حملہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن یوناما نے کابل میں گوردوارہ پر حملے Kabul Gurdwara Attack کی شدید مذمت کی ہے۔ وہیں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کابل میں آباد سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔Condemnation of Kabul Gurdwara Attack

UN Condemns attack on Gurdwara in Kabul
کابل میں گوردوارہ پر حملے کی مذمت

By

Published : Jun 18, 2022, 7:28 PM IST

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے کابل میں سکھوں کے عبادت گاہ پر حملے Kabul Gurdwara Attack کی شدید مذمت کی ہے ۔ ہفتے کے روز کابل شہر میں ایک گرودوارہ پر نامعلوم حملہ آوروں کے حملے کے بعد کم از کم دو شہری، جن میں ایک سکھ شخص اور ایک سکیورٹی گارڈ شامل تھا، ہلاک ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حملہ آور کو بھی مار دیا گیا ہے۔Condemnation of Kabul Gurdwara Attack

اقوام متحدہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے ایک بیان میں کہا۔"یوناما نے کابل میں سکھوں کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ شہریوں پر حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔ یوناما افغانستان میں تمام اقلیتوں بشمول سکھوں، ہزارہ اور صوفیوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہے،"

بشکریہ ٹویٹر

وہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کابل میں گرودوارہ صاحب پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ اسے ایک غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے مان نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی سے کابل میں آباد سکھوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ’پروانے گوردوارہ‘ صاحب پر سکھوں پر حملہ دہشت گردوں کی شرمناک اور بزدلانہ کارروائی ہے جس میں گوردوارہ صاحب میں معصوم سکھوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند یہ مسئلہ حکومت افغانستان کے ساتھ اٹھائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ وہاں رہنے والے سکھوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں وزیراعظم کو فیصلہ کن اور تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات کو بھی دہشت گردوں نے ایسی گھناؤنی کارروائیوں کے لیے نہیں بخشا ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کا مقصد صرف عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kabul Gurdwara Attack: افغانستان میں گرودوارہ کے قریب دھماکہ، دو افراد ہلاک، حملہ آور بھی ڈھیر

بھارتی حکومت نے بھی کہا کہ حکومت کابل میں گردوارہ پر حملے کی اطلاعات سے پریشان ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں کابل سے گرودوارہ پر حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گرودوارے پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت کابل میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔جے شنکر نے ایک بیان میں کہا، "گرودوارہ پر بزدلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ ہم حملے کی خبر موصول ہونے کے بعد سے پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری پہلی اور سب سے اہم فکر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details