اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس Derogatory Remarks against Prophet کے بعد بھارت میں جاری احتجاج کے درمیان کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ انتونیو گوٹیریئس نے تمام مذاہب کے مکمل احترام کی بات کی ہے۔ UN on Violent Protests in India
پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس کے بعد بھارت میں ہونے والے تشدد پر اقوام متحدہ کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر دوجارک نے کہا، "ہمارا موقف مذہب کا مکمل احترام کرنا ہے، کسی بھی قسم کی نفرت انگیز تقریر اور اشتعال انگیزی کے خلاف بات کرنا اور کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنا، خاص طور پر مذہبی اختلافات اور نفرت پر مبنی تشدد کو روکنا ہے۔