اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جمعرات کو شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ایک نرسری میں فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہاکہ"سیکرٹری جنرل شمال مشرقی تھائی لینڈ میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں ہونے والی فائرنگ سے حیران اور غمزدہ ہیں، جس میں متعدد افراد، جن میں زیادہ تر بچے ہلاک ہو گئے تھے۔" UN chief saddened by shooting in Thailand
انہوں نے کہا کہ انتونیو گوٹیرس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔