اردو

urdu

ETV Bharat / international

Imran Khan Attacked یو این سربراہ کا عمران خان پر حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ - عمران خان لانگ مارچ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ تاہم انھوں نے امید بھی ظاہر کی کہ اس سے پاکستان کی سیاسی صورتحال میں مزید چیلنجز پیدا نہیں ہوں گے۔Imran Khan Attacked

UN chief demanded a complete and transparent investigation into attack on Imran Khan
UN chief on attack on Imran Khan

By

Published : Nov 4, 2022, 2:09 PM IST

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملکی حالات پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ ان کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ہم سیاستدانوں یا ان کے حامیوں کے خلاف کسی بھی سیاسی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے خان پر حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس سے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو مزید چیلنجز پیدا نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: US over attack on Imran Khan عمران خان پر حملے کی امریکی مذمت، سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران عمران خان پر حملہ کرنے والے نے بتایا کہ اس نے حملہ اس لیے کیا کیونکہ سابق وزیراعظم لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details