اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس UN chief Guterres نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ Terrorist Blasts in Afghanistan ان حادثات میں کئی شہری اور بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے یہ بات کہی۔ گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا’’ سیکریٹری جنرل نے متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ‘‘۔
بیان میں کہا گیا، مزار شریف شہر میں مسافر بسوں میں ہوئے دھماکے اور کابل میں شریف حضرت زکریا مسجد میں ہوئے دھماکے میں کئی بے گناہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں ہزارہ شیعہ برادری کے افراد اور کم از کم 16 بچے شامل تھے۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا ’’ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت مساجد سمیت شہریوں اور دیگر انفراسٹرکچر پر حملہ سختی سے ممنوع ہے۔ سکریٹری جنرل نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا اور مذہبی اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ آزادی سے اپنی مذہبی رسومات پر عمل کرنے کے حق کو بھی یقینی بنائیں ‘‘۔
اس کے علاوہ افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے بھی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ٹویٹر پر ویسٹ نے کہا، "امریکہ مزار شریف اور کابل میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے جس میں معصوم افغانوں کی جانیں گئیں۔ متاثرین کے خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے۔ اس تشدد کا کوئی مقصد نہیں ہے۔"